دارالعلوم دیوبند کا تعلیمی سال ملتوی

   

مظفرنگر 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) دارالعلوم دیوبند نے کورونا وائرس وباء کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی درسگاہ کے تعلیمی سال کو تااحکام ثانی ملتوی کردیا ہے۔ مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بیان کیاکہ وائرس کے پھیلاؤ کے سبب ادارہ کو غیر معینہ مدت تک بند کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے طلباء سے کہاکہ دیوبند میں درسگاہ کو نہ آئیں۔ دارالعلوم دیوبند کو مارچ میں ملک گیر لاک ڈاؤن کیساتھ بند کیا گیا تھا۔