حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( راست ) : مہلک بیماری کی وجہ سے دارالقضاء امارت ملت اسلامیہ لاک ڈاؤن میں تھا ۔ اب جب کہ حکومتی سطح پر لاک ڈاؤن میں سہولت دی گئی ہے ۔ اسی سہولت کی مناسبت سے دارالقضاء امارت ملت اسلامیہ حیدرآباد جو مسلم پرسنل لا کے دائرے میں رہ کر مسلمانوں کے عائلی آپسی گھریلو مسائل کو شریعت کی روشنی میں حل کرتا ہے ۔ یکم جون 2020 سے دارالقضاء کام کرنا شروع کردیا ہے ۔ لہذا عوام الناس میاں بیوی کے آپسی گھریلو مسائل کے حل کے لیے دارالقضاء پنجہ شاہ حیدرآباد رجوع ہوسکتے ہیں ۔ جو حضرات رجوع ہونا چاہتے ہیں وہ اپنے حالات سادے پیپر پر لکھ کر لائیں ۔ صلاح و مشورہ لے سکتے ہیں ۔ دفتر کے اوقات سہ پہر 3 تا شام 4 بجے مقرر ہیں ۔۔