دارجلنگ میں ایک خاندان کے 3 افراد زمین کھسکنے سے ہلاک

   

دارجلنگ (مغربی بنگال) 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاندان کے تین افراد زمین کھسکنے کی وجہ سے دارجلنگ میں اتوار کے دن کچل کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ ہفتہ کی علی الصبح پیش آیا تھا جبکہ ایک خاندان کے مکین لوڈوما علاقہ میں اپنی قیامگاہوں پر محو خواب تھے۔ بادی النظر میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ زمین کھسکنے کا واقعہ مٹی کے نرم پڑجانے کا نتیجہ ہے جس کی وجہ ایک پائپ لائن سے جو اِس مکان سے گزر رہی تھی ، پانی کے اخراج کا نتیجہ تھی۔ مہلوکین کی نعشیں ملبہ سے برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے دواخانہ منتقل کردی گئی ہیں۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے مہلوکین کے ورثاء کو دو لاکھ روپئے فی کس مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔