حیدرآباد۔ مسٹر داسری بالیا آئی آر ایس ( 2008 بیاچ ) نے آج ریجنل پاسپورٹ آفیسر حیدرآباد کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ۔ مسٹر بالیا نے ڈاکٹر ای وشنو وردھن ریڈی کے تبادلہ پر یہ ذمہ داری سنبھالی ہے ۔ داسری بالیا رورکیلا جی ایس کمشنریٹ بھوبنیشور میں جوائنٹ کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام د ے رہے تھے ۔ اس سے قبل وہ ڈپی کمشنر کسٹمز شمس آباد ائرپورٹ بھی رہ چکے ہیں۔ اب انہوں نے پاسپورٹ آفیسر کی ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔