داشتہ سے انتقام لینے بیٹی کا قتل ،ملزم گرفتار

   

حیدرآباد۔ داشتہ سے بدلہ لینے اس کی بیٹی کا قتل کرنے والے شخص کو گھٹکیسر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 5 سالہ لڑکی آرادھیا کے والد کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے قاتل 27 سالہ بی کروناکر کو گرفتار کرلیا۔ 2 جولائی کو کروناکر نے اپنی داشتہ انوشا کے مکان میں زبردستی داخل ہوا تھا۔ اس وقت انوشا ، راج شیکھر کے ساتھ بیڈ روم میں موجود تھی اور اس کی 5 سالہ لڑکی چلڈرنس روم میں کھیل رہی تھی۔ انوشا نے راج شیکھر کو کروناکر کی نظر سے بچانے اور مکان سے بھگانے کی خاطر چلڈرنس روم میں کروناکر کو بند کردیا تھا اور کروناکر نے دروازہ کھلونے پر زور دیتے ہوئے بچی کو مار دینے کی دھمکی دی تھی اور اس دوران اس نے بچی کا گلا کاٹ دیا اور اس نے انوشا اور راج شیکھر پر بھی حملہ کیا تھا۔ انوشا اور کروناکر کی دوستی سیل فون کی دکان سے ہوئی جو ناجائز تعلقات میں بدل گئی تھی جس کے بعد راج شیکھر سے انوشا کی دوستی بھی کروناکر نے کروائی انوشا کروناکر کو چھوڑ کر راج شیکھر سے قریب ہوگئی۔ انوشا نے اپنی پسند سے کلیان راؤ سے شادی کی تھی جو آتماکور میں پنچایت سیکریٹری ہے۔ دفتری اُمور میں مصروفیت کے سبب وہ گھر سے دور رہتا تھا جس کا فائدہ اُٹھاکر انوشا اسمعیل خاں گوڑہ میں واقع اپنے مکان میں رنگ رلیاں منارہی تھیں، جس کا عبرتناک انجام ہوا۔