ارناکلم : قومی تحقیقاتی ادارہ کی خصوصی عدالت نے آج آئی ایس آئی ایس ۔ داعش کسار گوڈ کیس کے ملزم 28 سالہ نشیدل ہمظفر کو آئی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت مجرم پایا ہے۔ ملزم نے تمام الزامات پر بے قصور ہونے کا دعویٰ کیا لیکن خصوصی عدالت میں وہ اپنی بے قصوری ثابت نہیں کرسکا۔ سزا کا اعلان عدالت منگل 23 نومبر کو کرے گی۔
