داعش سے تعلق کے الزام میںدو مشتبہ نوجوان گرفتار

   

کولکاتا : کولکاتا پولیس کے ایس ٹی ایف نے ہاوڑہ سے دو مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں ملزمان پر دہشت گرد تنظیم داعش سے روابط کا الزام ہے۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک ایم ٹیک کا طالب علم بتایا جاتا ہے۔ گرفتار افراد سے مبینہ طور پر کئی مشکوک دستاویزات برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ ایس ٹی ایف کا دعویٰ ہے کہ ملزمان جہادی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کا برین واش کرتے تھے۔ دونوں ملزمان کو 19 جنوری تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ دونوں پر کئی دہشت گردوں سے ربط رکھنے کا الزام ہے۔