داعش سے تعلق کے الزام میں خاتون کو سزائے قید

   

اسٹاکہوم ۔ سویڈن کی عدالت نے ایک خاتون کو داعش سے تعلق کے الزام میں 6برس قید کی سزا سنادی۔ خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے 12 سالہ بچے کو شام میں دہشت گرد تنظیم داعش میں بطور فوجی بھرتی کروایا۔ 49 سالہ خاتون لینا آئی 2020 ء میں شام سے سویڈن لوٹی تھی۔ اس کا بیٹا 2001 ء میں پیدا ہوا تھا،جو 2017 ء میں شام میں خانہ جنگی میں ہلاک ہو گیا تھا۔