داعش مخالف امریکی اتحاد کو شام اور عراق میں 2 دشمنوں کا سامنا

   

واشنگٹن : امریکی قیادت میں داعش کے خلاف لڑنے والے بین الاقوامی اتحاد کو شام اورعراق میں 2دشمنوں کے حملوں کا سامنا ہے۔ شام میں امریکی اتحاد کے زیراستعمال فوجی اڈے کو راکٹ حملے اورعراق میں ایک اور فوجی اڈے کو ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کی گولہ باری میں نشانہ بنایا گیا۔ گو کہ ایران داعش کی مخالفت کرتا ہے،تاہم دونوں ہی امریکی فوج پر حملہ کررہے ہیںدوسری جانب اسدی فوج کے عین الاسد ہوائی اڈے پر 2ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا۔