داعش معاملہ : ملزم اللہ رکھا کی ضمانت پر این آئی اے کو وقت مطلوب

   

ممبئی : ممنوع تنظیم داعش کے توسط سے ہندوستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کا مبینہ منصوبہ بنانے کے الزامات کے تحت گرفتار اللہ رکھا ابو بکر منصوری نامی ملزم کی ضمانت عرضداشت پر آج بامبے ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ این آئی اے کی نمائندگی کرتے ہوئے سرکاری وکیل نے ضمانت عرضی پر اعتراض داخل کرنے کے لئے وقت طلب کیا جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ دو رکنی بنچ کے جسٹس ایس وی کوتوال اور جسٹس ایس ایم موڈ ک نے این آئی اے کو 23 جنوری تک کی مہلت دی ہے۔