داعش نے مالی حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ، 53 سپاہی ایک شہری ہلاک

   

Ferty9 Clinic

مالی ۔ /3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ (آئی ایس آئی ایس) نے مالی میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس حملہ میں 53 سپاہی اور ایک شہری ہلاک ہوا ہے ۔ داعش نے اپنی نیوز ایجنسی عمق کے ذریعہ یہ اعلان کیا کہ مالی حملہ کیلئے وہ ذمہ دار ہے ۔ اس حملہ میں بچ جانے والے 10 افراد کے شواہد اور تباہ شدہ میٹریل ملنے کے بعد چوکسی اختیار کی گئی ہے ۔ حکومت مالی کے ترجمان نے ٹویٹ کیا ہے کہ حملہ آوروں نے اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کی ہیں ۔