داعش کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی :وزیراعظم برطانیہ

   

لندن ۔ /27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن نے کہا کہ دولت اسلامیہ یا داعش جیسی تنظیموں کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ۔ آئی ایس کے لیڈر ابوبکر البغدادی کی موت کو انہوں نے اہم لمحہ قرار دیا اور کہا کہ اس گروپ کے خلاف لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ۔ ہمارے لئے بغدادی کی موت اہم لمحہ تھی ۔ ہم اپنے حلیف ممالک کے ساتھ ملکر دہشت گردی کیخلاف کارروائی جاری رکھیں گے اور داعش کی قتل و غارت گری اور جارحانہ کارروائیوں کا خاتمہ کریں گے ۔