داعش کی سعودی شہریوں و تیل کی تنصیبات پر حملوں کی دھمکی قابل مذمت

   

واشنگٹن: امریکی حکومت نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) کی جانب سے سعودی شخصیات اور تیل کی تنصیبات پر حملوں کے مطالبے کی شدید مذمت کی ہے۔داعش کے ایک ترجمان نے خطے میں موجود اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سعودی عرب میں موجود غیر ملکی شہریوں، تیل کی تنصیبات اور اقتصادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے پریس کانفرنس کے دوران کہا “ہم داعش کی جانب سے سعودی عرب میں تنصیبات یا نمایاں شخصیات کو نشانہ بنانے کے مطالبے کی مذمت کرتے ہیں۔