داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی بیوہ کو سزائے موت

   

بغداد :عراقی عدالت نے داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی بیوہ کو سزائے موت سنادی۔ ابوبکر البغدادی کی پہلی اہلیہ اسمامحمد کو ترکیہ سے گرفتار کر کے عراق لایا گیا تھا۔عراقی عدالت نے ابوبکر البغدادی کی بیوہ کو داعش کے ساتھ کام کرنے اور خواتین کو اپنے گھر پر قید رکھنے کے جرم میں سزاسنائی۔ میڈیا کے مطابق ابوبکرالبغدادی کی پہلی اہلیہ اسمامحمد کو ترکیہ میںگرفتار کیا گیا تھا۔ میڈیا کا کہنا ہیکہ پھانسی کی سزا پر عملدرآمد عراق کی اپیل کورٹ کی توثیق کے بعد ہوگا۔یاد رہیکہ داعش کے سابق سربراہ ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت شام میں نومبر 2019 کو امریکی فوج کے حملے میں ہوئی تھی۔