واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر اپنی اس پیشکش کو دہرایا ہے کہ داعش کے نئے سربراہ حجی عبداللہ کی گرفتاری میں مدد گار ثابت ہونے والی معلومات فراہم کرنے والے کو 1 کروڑ امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔امریکی وزارت خارجہ کے زیر انتظام پروگرام
Reward for Justice
کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’’ حجی عبداللہ دہشت گرد ہے۔ لہٰذا جو بھی دہشت گردی سے نفرت کرتا ہے اس پر لازم ہے
کہ وہ حجی کے بارے میں اطلاع دے۔ .. جی ہاں 1 کروڑ ڈالر کا انعام ..آپ سے رہ نہ جائے‘‘۔مذکورہ پروگرام
Reward for Justice
کے تحت امریکی وزیر خارجہ ایسی کسی بھی معلومات کے مقابل انعامی رقم مختص کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں امریکی شہریوں یا ان کی املاک کے خلاف دہشت گردی کی بین الاقوامی کارروائیوں کی منصوبہ بندی یا انہیں انجام دینے کی کوشش کرنے والے کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں آئے۔
