داعش کے شام اور عراق پر تازہ حملوں میں کئی ہلاکتیں

,

   

طرابلس ۔ دولت اسلامیہ گروپ داعش نے شام اور عراق میں تازہ حملے شروع کیے ہیں اور اس کے جنگجووں نے اس جیل میں گھسنے کی کوشش بھی کی جہاں امریکی حمایت یافتہ فورسز نے اس گروپ کے مشتبہ شدت پسندوں کو قید میں رکھا ہوا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس نے رپورٹ دی ہے کہ لڑائی میں شام میں درجنوں قیدی اور 11 عراقی فوجی مارے گئے۔ الگ الگ کیے گئے یہ حملے تین سال قبل داعش کے قبضہ سے چھینے جانے والے علاقے کے بعد سب سے بڑے حملے قرار دیے جا رہے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں دونوں ملکوں میں داعش کے سیلز پھرسے متحرک ہوگئے ہیں اور گروپ کے تسلیم کردہ حملوں میں اب تک کئی شامی اور عراقی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ عراق میں داعش نے دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک پہاڑی علاقے میںآرمی کے بیرک پر جمعے کو حملہ کیا جہاں عراقی سیکیورٹی کے حکام کے مطابق 11 فوجی مارے گء جو حملے کے وقت سو رہے تھے۔ یہ حملہ صوبہ دیالہ کے شہر بکوبہ کے شمال میں العظیم ضلع میں ہوا۔ فوری طور پر اس حملے کی تفصیلات واضح نہیں ہوئیں۔ تاہم اے پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ صبح ہونے سے قبل مقامی وقت کے مطابق تین بجے ہوا۔ اس رپورٹ کے مطابق فوجیوں کو مارنے کے بعد داعش کے جنگجو وہاں سے فرار ہوگئے۔