داعش کے ہاتھوں دو فوجیوں کا قتل

   

بغداد، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں مشرقی علاقہ کے شہر کرکک میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے دہشت گردوں نے دو فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکورٹی سروسز نے چہارشنبہ کی شب ایک بیان جاری کر کے کہا‘‘آئی ایس نے بغداد۔کرکک شاہراہ پر 45 ویں بریگیڈ کی پہلی بٹالین کی چوتھی کمپنی کی چوکی پر حملہ کرکے دو فوجیوں کو قتل کر دیا’’۔واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں سے عراق آئی ایس کے حملوں کی وجہ سے عدم استحکام کاشکار ہے ۔ آئی ایس اگرچہ کئی حصوں میں ہار چکا ہے ۔ اس کے باوجود وہ عرب ممالک میں اپنی سرگرمیوں کو انجام دیتا رہتا ہے ۔ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ اتحادی ممالک کی افواج سے نبردآزما ہے۔