داعش کے 785 قیدیوں کے فرار کی خبریں غلط : صدر ترکی

,

   

Ferty9 Clinic

انقرہ ۔ 14اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب اردوغان نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ شمال مشرقی شام سے داعش کے سرکاری قیدی علاقہ میں ترکی کی جارحیت کے نتیجہ میں فرار ہوگئے ۔ اردوغان نے کہا کہ خبریں غلط ہیں اور ان کا مقصد امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی اشتعال انگیزی ہے ۔ کرد زیرقیادت انتظامیہ شمالی شام نے کہا تھا کہ 785 غیرملکی جو دولت اسلامیہ سے ملحق تھے ایک کیمپ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ صدر ترکی رجب طیب اردغان نے شام میں مقیم اپنے باغی کردوں کیخلاف فوجی کارروائی کی تھی۔