داغدار امیدواروں کیخلاف سپریم کورٹ کے احکام کی مودی نے خلاف ورزی کی : کانگریس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے سیاسی پارٹیوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ انتخابی مقابلہ کرنے والے امیدواروں کے خلاف زیرالتواء فوجداری مقدمات کی تفصیلات آن لائن پیش کریں۔ اس پر کانگریس نے آج بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پارٹی کرناٹک میں مائنگ کیسوں میں ملزم کو وزیر بنایا ہے۔ کانگریس نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ کے احکام کی وزیراعظم مودی نے ہی خلاف ورزی کی ہے۔ سپریم کورٹ نے تمام سیاسی پارٹیوں سے کہا تھا کہ وہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے خلاف زیرالتواء مقدمات کی تفصیلات کو ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کریں۔ سپریم کورٹ نے اس بات پر تشویش ظاہر کی تھی کہ سیاست میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اس سے سارا سیاسی عمل مجرمانہ نوعیت کا ہوتا جارہا ہے۔