داغستان میں دھماکہ، اموات کی تعداد 27 تک پہنچ گئی

   

ماسکو : روس کی وفاقی جمہوریہ داغستان میں کل شام ایک پیٹرول اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے۔داغستان وفاقی جمہوریہ کے سربراہ سرگے میلیکوف نے جاری کردہ تحریری بیان کہا ہے کہ مخاچ قلعہ شہر کے ایک پیٹرول اسٹیشن پر کل شام کے وقت دھماکہ ہوا ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کا علاج جاری ہے۔میلیکوف کے مطابق دھماکے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 اور زخمیوں کی تعداد 102 ہو گئی ہے۔داغستان تفتیشی کمیٹی نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کروانے کا اعلان کیا ہے۔