داغ دہلوی فاؤنڈیشن کا آج کُل ہند مشاعرہ

   

حیدرآباد ۔14 اکٹوبر ( پریس نوٹ ) محمد سجاد حسین نائب معتمد کے بموجب کُل ہند داغ دہلوی فاؤنڈیشن کی افتتاحی تقریب کُل ہند مشاعرہ کا 15 اکٹوبر منگل 8بجے شب بمقام رویندرا بھارتی تھیٹر انعقاد عمل میں آئیگا ۔ افتتاحی تقریب کی صدارت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر ’سیاست‘ کرینگے جب کہ مشاعرہ کی صدارت جناب شرف الدین خان بقاؔ کریں گے ۔ مہمانان خصوصی جناب پی سرینواس ریڈی اسپیکر اسمبلی ، جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ ، جناب ٹی ہریش راؤ وزیر فینانس کے علاوہ مہمانان اعزازی جناب محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین اردو اکیڈیمی ، جناب مسیح اللہ خان صدر نشین حج کمیٹی ، جناب ایس اے شکور ، جناب حامد محمد خان ، جناب مشتاق ملک ، جناب منہاج احمد خان ، جناب عثمان شہید ایڈوکیٹ ہونگے ۔ مہمان شعراء میں ڈاکٹر کلیم قیصر ، شکیل جمالی ، شمس جالنوی ، پروفیسر رحمن منصور ، حامد بھنساولی ، شمس تبریز ، حامد اقبال صدیقی ، مکیش عالم ، شریمتی شویتا اسیم اور میزبان شعرامیں ڈاکٹر محسن جلگانوی ، ڈاکٹر فاروق شکیل ، سردار سلیم ، اسد الرحمن ظفر ، راجودوا ، تمجید حیدر ، انجنی کمار ، گوئل اور سیف نظامی کلام سنائیں گے ۔ نظامت ڈاکٹر کلیم قیصر کی ہوگی ۔ سید مسکین احمد بانی و صدر داغ دہلوی فاؤنڈیشن نے بتایا کہ طرحی غزل کے انعامی مقابلے میں منتخب اول و دوم شعراء کا اعلان کیا جائیگا اور انعام سے نوازا جائیگا ۔ کلام سنانے کا موقع دیا جائیگا ۔