سماج برائیوں کے دلدل میں
بیٹی کے روکنے پر حملہ، مقدمہ درج، ضلع تروپتی میں حیران کن واقعہ
حیدرآباد 5 ستمبر (سیاست نیوز) تروپتی ضلع میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں ایک 40 سالہ خاتون نے اپنے ہی داماد سے شادی کرنے کی کوشش کی۔ خاتون کی شناخت بی وینکٹماں کے طور پر ہوئی جو ایک بیوہ ہے۔اس کی 17 سالہ بیٹی 20 سالہ داماد ایم چرن کے ساتھ رہ رہی تھی۔ پولیس کے مطابق وینکٹماں نے چرن کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرلئے تھے۔ جمعہ کی رات اس نے اپنی بیٹی کے سامنے شادی کرنے کی کوشش کی۔ جب بیٹی نے شادی سے روکنے کی کوشش کی تو وینکٹماں نے بیٹی پر پتھر سے حملہ کردیا۔ لڑکی کی چیخ و پکار سن کر ملزمہ کا بھائی بنگاریا اور بھاوج کلپنا پہونچ گئے اور وہ بھی اس جھگڑے کے دوران زخمی ہوگئے۔ تینوں کو دواخانہ منتقل کردیا گیا۔ بنگاریا نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ (ش)