حیدرآباد /12 ستمبر (سیاست نیوز) میاں پور پولیس حدود میں داماد نے خسر کا قتل کردیا ۔ انسپکٹر میاں پور شاملا وینکٹیش نے بتایا کہ سبھاش چندر نگر کے ساکن شیخ حفیظ کیاب ڈرائیور بیٹی کے سسرال واقع آدتیہ نگر پہنچے تھے ۔ چند دنوں سے بیٹی اور داماد محمد عمر جو آٹو ڈرائیور میں تنازعات چل رہے تھے جس کی یکسوئی کیلئے حفیظ وہاں گئے تھے ۔ بات چیت کے دوران محمد عمر نے خسر شیخ حفیظ پر چاقو سے سڑک پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ پولیس میاں پور نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ B