حیدرآباد یکم جولائی (یو این آئی)اے پی نیلور میں ایک شخص نے ساس اور سسر کو تلوار سے قتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق وینگیا نامی شخص اپنی بیوی انکمّا پر تلوار سے حملہ کر رہا تھا جس پر ساس و سسر نے روکنے کی کوشش کی۔اس دوران وینگیا نے ان دونوں پر بھی تلوار سے حملہ کر دی جس کے نتیجہ میں ساس اور سسر موقع پر ہی ہلاک گئے ۔ حملہ میں وینگیا کی بیوی انکمّا شدید زخمی ہو گئی جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزم وینگیا موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ۔