داماد کی دھمکیوں سے دلبرداشتہ ساس کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/13 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) داماد کی دھمکیوں سے دلبرداشتہ ایک ساس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ جواہر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 47 سالہ بھارتی جواہر نگر علاقہ کے ساکن راجو کی بیوی نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بھارتی کی تین لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے ایک لڑکی گیتا کی شادی کردی گئی تھی جس نے جہیز ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ اس واقعہ کے بعد بھارتی نے پولیس میں شکایت کی تھی اور اس کے داماد روی کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جیل منتقل کیا تھا۔ جیل سے رہائی کے بعد بھارتی کو داماد کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی تھیں جس سے خوف زدہ ہوکر اس خاتون نے خودکشی کرلی۔