داماد کی ہراسانی پر خسر کی خودکشی

   

حیدرآباد 6 ڈسمبر (سیاست نیوز) داماد کی ہراسانی سے تنگ آکر خسر نے خودکشی کرلی۔ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 62 سالہ وینکٹ ریڈی جو ریٹائرڈ آر ٹی سی ملازم تھا، الماس گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ شخص اپنے داماد چندرشیکھر کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق وینکٹ ریڈی نے 4 سال قبل اپنی بیٹی سنہا کی شادی چندرشیکھر سے کی تھی۔ کاروبار میں نقصان کے سبب رقمی مدد کے لئے چندرشیکھر خسر وینکٹ ریڈی پر دباؤ ڈال رہا تھا جس سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ ع