داماد کے جہیز نہ دینے پر والدین نے کیا بیٹی کو ہراساں

   

حیدرآباد۔/18 فروری، ( سیاست نیوز) شادی میں جہیز نہ لانے پر سسرال میں عام طور پر بہو کو ہراساں کیا جاتا ہے مگر گجرات کے وروڈا میں صورتحال برعکس دیکھی گئی جہاں داماد کی جانب سے جہیز نہ دینے پر والدین نے اپنی ہی بیٹی کو ہراساں کیا ہے۔ وروڈا کے ہندرہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جاگروتی نامی خاتون کو دو لڑکیاں پیدا ہوئیں، لڑکا پیدا نہ ہونے پر اس کا شوہر طلاق دے دیا جس کے بعد اس خاتون کے والدین نے مقامی فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور سے اس کی شادی کردی۔ ان کی روایت کے مطابق شادی میں داماد کو جہیز دینا پڑتا ہے جس کو ’’ داوا ‘‘ کہا جاتا ہے۔ جاگروتی کے والدین نے شادی کے موقع پر 20 ہزار روپئے کا مطالبہ کیا۔ دولہے نے اقساط میں ادا کرنے کا وعدہ کیا۔ شادی کے کئی مہینے گذر جانے کے باوجود داماد کی جانب سے رقم ادا نہ کرنے والدین نے اپنی ہی بیٹی کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔ والدین کے گھر آنے والی بیٹی کو دوبارہ داماد کے ساتھ روانہ کرنے سے انکار کردیا گیا۔ یہی نہیں بلکہ بیٹی کو پلنگ سے باندھ دیا گیا جس سے پریشان ہوکر داماد نے 181 اَبھیم ہیلپ لائن کو فون کرکے ساس اور سُسر کے خلاف شکایت کی جس پر اَبھیم کی ٹیم نے پہنچ کر جاگروتی ،اس کے شوہر اور اس کے والدین کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ن