٭ برطانیہ میں ایک ماہر امراض دندان ڈاکٹر تشار کانتی بھائی پٹیل کو ایک سال کیلئے معطل کردیا گیا جب ایک مریضہ جولائی 2017ء میں اندرون ایک ہفتہ اپنا 10 واں دانت نکالنے کے بعد مسلسل خون بہنے کے سبب فوت ہوگئی تھی۔ اس خاتون کو مخصوص حالات میں خون پتلا کرنے والی دوا وارافائن دی گئی تھی۔ جنرل ڈینٹل کونسل نے تاثر ظاہر کیا کہ ڈاکٹر پٹیل اپنی مریضہ کو خون بہنے کے جوکھم سے واقف کروانے میں ناکام ہوگئے تھے۔
