دبئی :اب مسافروں کو نہ پاسپورٹ اور نہ ٹکٹ دکھانے کی زحمت

   

دبئی : دبئی میں اب مسافروں کو نہ پاسپورٹ دکھانا پڑے گا نہ ٹکٹ دکھانے کی زحمت کرنا ہوگی۔مسافر کسی بھی قسم کی سفری دستاویز اور بورڈنگ پاس دکھائے بغیر جہاز میں سوار ہوسکتے ہیں۔انسانی چہرہ ہی شناخت کے لیے کافی ہوگا، دبئی ائیرپورٹ پر بائیو میٹرک داخلہ متعارف کرا دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ممکن ہوگا۔