دبئی اپنا پہلا مس یونیورس مقابلہ منعقد کروانے تیار

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات اپنا پہلا مس یونیورس مقابلہ کروانے جا رہا ہے۔مقابلے کے منتظمین نے جمعرات کو دبئی کی مشہور عمارت برج خلیفہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس فیصلے کا اعلان کیا۔اس مقابلہ حسن کا آغاز امریکہ نے کیا تھا اور یہ کینیڈا، فرانس اور جنوبی افریقہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کروایا جاتا ہے۔دبئی میں یہ مقابلہ الحبتور سٹی کے لا پیرل میں منعقد کروایا جائے گا۔پریس کانفرنس کے دوران کمیٹی نے کہا کہ شرکا کے لیے ضروری ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی رہائشی ہوں اور ان کی عمر 18 سے 28 سال کے درمیان ہو۔ مقابلہ میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد 7 اکتوبر سے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ منتخب ہونے والوں سے 15 اکتوبر کو رابطہ کیا جائے گا۔تیس ماڈلز کے ناموں کا اعلان 20 اکتوبر کو کیا جائے گا، جو پھر لائیو شو میں حصہ لیں گی جبکہ تاجپوشی کی تقریب 7 نومبر کو ہوگی۔