دبئی ایئرشو میں ایئربس کو255 اے 321 طیاروں کا آرڈر

   

دبئی : دبئی ایئر شو 2021 کے موقع پر کم لاگت ایئرلائنز میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار بل فرینک کمپنی انڈیگو پارٹنرز نے ایئربس کو اربوں ڈالر مالیت کے 255 سنگل آئل اے 321 مسافر طیاروں کا آرڈر دیا ہے، ان میں یورپ کی ویز ایئر کے لیے 102 طیارے بھی شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے یورپ کے ویز ایئر، فرنٹیئر ایئرلائنز، جیٹ سمارٹ اور وولارس کے لیے دبئی ایئر شو میں انڈیگو پارٹرنز کے ساتھ مشترکہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔