دبئی ایئرپورٹ پر تین ماہ کے دوران 23.4 ملین افراد کی آمد، سب سے زائدہندوستانی

   

دبئی: دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 23.4 ملین مسافروں کا خیرمقدم کیا۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.5 فیصد زیادہ ہے۔امارات کے خبررساں ادارے وام کے مطابق جنوری 2025 میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تاریخ کی سب سے زیادہ ماہانہ تعداد ریکارڈ کی گئی۔ 8.5 ملین مسافروں کا خیرمقدم کیا گیا۔انڈیا 3 ملین مسافروں کے ساتھ سرفہرست رہا جس کے بعد سعودی عرب سے 1.9 ملین، برطانیہ سے 1.5 ملین، پاکستان سے ایک ملین، امریکہ سے 8.04 ملین، اور جرمنی سے 7.38ملین مسافر ریکارڈ کیے گئے۔ شہروں کے اعتبار سے جائزہ لیا جائے تو لندن 9 لاکھ 35 ہزار مسافروں کے ساتھ سرفہرست ہے جس کے بعد ریاض سے7 لاکھ 59 ہزار، جدہ سے 6 لاکھ 27 ہزار، ممبئی سے 6 لاکھ 15 ہزار، اور نئی دہلی سے 5 لاکھ 64 ہزار مسافر دبئی ایئرپورٹ پہنچے۔ عید، موسم بہار کی تعطیلات اور سال کے آغاز پر سیاحتی سفر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گرفِتھس نے کہا کہ’امریکہ کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ کے بعد بھی ٹریولنگ کم نہیں ہوئی۔‘’اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں امارات آنے والے امریکی سیاحوں کی تعداد بڑھی ہے۔ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 8 لاکھ سے زیادہ امریکی سیاح امارات پہنچے۔‘ایئرپورٹ نے 1.11 ملین پروازیں ریکارڈ کیں۔ فی پرواز اوسطا 215 مسافر شامل تھے۔