دبئی : دبئی ایکسپونے متحدہ عرب امارات میں کوویڈ۔19 کی تازہ پیشرفت کے پیش نظربعض سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔نمائش گاہ میں معطل کی گئی سرگرمیوں میں رومنگ آرٹسٹوں کے شوز اور پرفارمنس آرٹس شامل ہیں۔دبئی ایکسپونے پی سی آر ٹسٹ کی سہولیات کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے اور سائٹ پرفرنٹ لائن کے تمام کارکنوں کے ساتھ ساتھ تفریحی ملازمین پر پی سی آر ٹسٹ کرانے کی شرط عاید کردی ہے۔حالیہ مہینوں میں یواے ای میں کروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی مسلسل کم شرح رہی ہے لیکن وزارتِ صحت نے ستمبرکے آخرکے بعد پیرکے روزپہلی مرتبہ کوویڈ۔19 کے سب سے زیادہ یومیہ کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔وزارتِ صحت نے آج کروناوائرس کے301 مثبت کیسوں ریکارڈ کیے ہیں۔