گیا(بہار): کورونا وبا کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران مختلف ممالک میں پھنسے ہندوستانی تارکین وطن کی اپنے وطن واپسی کے مقصد سے چل رہے وندے بھارت مشن کے تحت متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے دبئی سے منگل کو 169 مسافر بہار کے گیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچے ۔ایئر پورٹ ڈائریکٹر دلیپ کمار نے بتایاکہ دبئی سے کل 169 افراد گیا پہنچے ہیں ۔ ان میں بہار کے 167 اور جھارکھنڈ کے دو مسافر شامل ہیں۔ سبھی مسافروں کو بودھ گیا کے تعلیمی مراکز اور ہوٹلوں میں سات دن تک کورنٹائن کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سبھی مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔