دبئی۔9 جون (سیاست ڈاٹ کام) دبئی فاونٹین کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔عالمی وباء کورونا سے نمٹنے کے ساتھ کئی ممالک نے معمولات زندگی کو بحال کردیاہے جس میں دبئی کا مشہور تفریحی مقام دبئی فاونٹن بھی شامل ہے اور اسے سماجی فاصلے کی ہدایت کے ساتھ عوام کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔دوسری جانب یورپ میں بھی زندگی معمول پر آرہی ہے جبکہ سیاحوں نے آرٹ گیلریوں اور عجائب گھروںکا رخ کرلیا۔یادرہے کہ کوروناکا اثرکم ہونے پر کئی ممالک نے لاک ڈاون میں نرمی کرنی شروع کردی ہے۔
