ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں دبئی کسٹم نے ایئر کارگو سے سمگل کی جانے والی ایک لاکھ 71 ہزار 600 نش آور ممنوعہ ادویہ کی سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام بنائی ہیں۔ 96 ہزار 600 ممنوعہ گولیاں سمگل کرنے کی پہلی کوشش میں تین پارسل بھیجے گئے تھے جن کا وزن 57 کلو گرام تھا۔ دوسری کوشش میں 75 ہزار کیپسول س تین پارسل کے ذریعہ سمگل کیے جارہے تھے۔ جن میں نشہ آور مادہ بھرا ہوا تھا۔ اور یہ کیپسول ممنوعہ ادویہ کے ضمن میں آتے ہیں۔ ان کا وزن 64 کلوگرام تھا۔
نہر سوئز میں دو ٹینکروں کی ٹکر
قاہرہ : نہر سویز میں دو ٹینکر آپس میں ٹکرا گئے ہیں۔سنگاپور پرچم بردار ٹینکر BW Lesmes اور جزائر کیمین پرچم بردار ٹینکر Burri کی سوئز نہر میں تصادم ہوا ہے۔اطلاع کے مطابق تصادم کے بعد جہاز زوں کو حرکت دیتے ہوئے نہر کے لنگر انداز علاقے میں لے جایا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ تصادم کی وجہ سے نہر میں جہازوں کی آمدورفت میں کوئی خلل نہیں پڑا۔عالمی تجارت کا تقریباً 12 فیصد نہر سوئز کے ذریعہ ہوتا ہے۔2021 میں کنٹینر جہاز ایور گیون نہر میں پھنس گیا تھا اور سمندری ٹریفک کو 6 دن کے لیے روک دی گئی تھی۔