دبئی ۔2جون ( سیاست ڈاٹ کام) دبئی میں اگلے ایک ماہ میں آدھے سے زیادہ ہوٹل اور ریسٹوران بند ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ ٹرانسپورٹ اور سیاحت کا 75فیصد کاروبار بھی خطرے میں ہے۔ دبئی میں ہوٹلوں اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں سمیت 1228سی ای اوز سے کیے گئے سروے میں یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ دبئی میں اگلے 6ماہ کے دوران 70فیصد کاروبار ختم ہوجائے گا۔مالکان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے۔ جن 70فیصد ملکان نے کاروبار ختم ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ان میں سے 27فیصد کا خیال ہے کہ اگلے ایک ماہ کے دوران انکا کاروبار بن ہوسکتا یے جبکہ 47فیصد کا ماننا ہے کہ انکا کاروبار اگلے 6ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔