دبئی میں آگ بجھانے کیلئے شاہین ڈرونز کا استعمال

   

دبئی : 24 ستمبر ( ایجنسیز ) دبئی میں ایک بلند عمارت میں لگی آگ بجھانے کے لیے جدید ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔گزشتہ دوپہر دبئی کے علاقے البرشاء میں ایک رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی تھی جس پر قابو پانے کے لیے جدید ’شاہین ڈرونز‘ کو استعمال کیا گیا تھا۔خلیجی میڈیا کے مطابق آگ 14 منزلہ رہائشی عمارت میں لگی تھی، جس کے فوری بعد رہائشیوں کو باہر نکال لیا گیا تھا۔

مسقط میں سونے کی دکان میں دن دھاڑے ڈکیتی
مسقط، 24 ستمبر (یو این آئی) عمان کے شہر مسقط میں دن دہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات کی گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری کی واقعہ میں ملوث چاروں افراد کا تعلق ایشیائی ملک سے ہے اور انھوں نے تقریباً ڈیڑھ لاکھ عمانی ریال کی مالیت کا سونا چرایا تھا، مذکورہ افراد نے بندوق کے زور پر سونے کی دکان لوٹی۔ رائل عمان پولیس نے بتایا کہ مسقط کی پولیس نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن کے تعاون سے چار لوگوں کو گرفتار کیا جن کا تعلق ایشیا کے ملکوں سے ہے ۔ چاروں افراد سونے کے دکان میں گھسے اور وہاں موجود ملازمین پر حملہ کیا، اس کے بعد انھیں بندوق کی نوک پر یرغمال بنا کر واردات کی۔

اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔