دبئی میں ’ایپل‘ کی پرانی مصنوعات کا میوزم بنانے والے ہندوستانی سے ملیے

   

دبئی :متحدہ عرب امارات کے تجارتی مرکز دبئی میں ملازمت کرنے والے ایک ہندوستانی شہری نے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ کی پرانی اور متروکہ مصنوعات پر مشتمل ایک میوزیم بنایا ہے جسے عوامی اور میڈیا حلقوں کی غیر معمولی توجہ حاصل ہورہی ہے۔ایپل کی مصنوعات کے بہت بڑے پرستار جمی گریوال نے ’ایپل‘ کے پرانے کمپیوٹرز اوراسیسریز جمع کرنے میں برسوں گزارے ہیں۔ کمپنی کی کسی برانچ سے باہر نجی سطح پر ایپل کی پرانی مصنوعات کا یہ پہلا ذخیرہ ہے۔گریوال کا یہ عجائب گھرکبھی دبئی کی ایک کمپنی میں ایک چھوٹا سرور روم تھا مگر اب اس میں ایپل کے تیار کردہ تقریباً 200 کمپیوٹر رکھے گئے ہیں۔