دبئی میں تلنگانہ کا ایک شخص کورونا وائرس سے فوت

   

حیدرآباد۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص دوبئی میں کورونا وائرس کے سبب فوت ہوگیا۔ این آر آئی جہد کار بھیم ریڈی نے کہا کہ جگتیال کے موہن راؤ پیٹ موضع کا ساکن 48 سالہ شخص شدید کھانسی بخار سے دوچار تھا اور دواخانہ میں معائنوں کے دوران کورونا پازیٹو پایا گیا تھا۔ کورونا وائرس کے متاثر ین کی نعشیں منتقل نہیں کی جاسکتیں ۔