دبئی میں جگتیال کے رہنے والے مشکلات کا شکار

   

حیدرآباد 25 اپریل (یو این آئی) ملازمت کے لئے دبئی جانے والے تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے رہنے والے افراد وہاں پھنس گئے جنہوں نے ان کی واپسی کے لئے حکومت سے خواہش کی ہے ۔ان ورکرس نے کہاکہ کام نہ ہونے کی وجہ سے وہ کافی مشکل صورتحال کا شکار ہیں۔انہوں نے اس خصوص میں بنائے گئے ایک ویڈیو کے ذریعہ حکومت کو توجہ دلائی۔انہوں نے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو سے درخواست کی کہ وہ ان کی بحفاظت وطن واپسی کے لئے مناسب اقدامات کریں۔ان افراد نے کہاکہ کئی افراد کے لئے یہاں ایک ہی باتھ روم ہے اور یہاں پر پانی اور بجلی کی بھی مناسب سپلائی نہیں ہورہی ہے ۔