دبئی : 28 ڈسمبر ( ایجنسیز ) دبئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2026 کو شاندار آتش بازی کیساتھ خوش آمدید کہا جائے گا، ،40 مقامات پرآتش بازی ہوگی۔دبئی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سال نو کیلئے تیاریاں جاری ہیں، برج خلیفہ،دبئی فریم، دی ورلڈ آئی لینڈز، فیسٹول سٹی پر رنگا رنگ آتش بازی ہوگی۔بیان میں کہا گیا کہ برج العرب، پام جمیرا، دبئی کریک،گلوبل ویلیج، السیف،حتہ، بلیو واٹر پرآتش بازی کی جائیگی۔اس کے علاوہ ابوظبی،شارجہ اور راس الخیمہ میں بھی 10 سے زائد مقامات پرآتش بازی ہوگی۔
