دبئی میں سیاحوں کوسفر کی اجازت

,

   

دبئی: محکمہ سیاحت دبئی نے کہا ہے کہ 7 جولائی سے ریاست میں سیاحوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ سیاحوں پر عمر کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔ویب سائٹ کے مطابق دبئی محکمہ سیاحت نے دبئی سفر کے حوالے سے 4 ضوابط کا اعلان کیا ہے۔سیاح کو سفرسے قبل یہ معلوم کرنا ہوگا کہ آیا اسے دبئی کا ویزا لینا ضروری ہے یا نہیں۔دبئی آمد ورفت کی بکنگ کروانے ہوگی۔کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی صورت میں اس کے اخراجات ادا کرنا ہوں گے۔سفر سے 96 گھنٹے قبل پی سی آر ٹسٹ کروانا ہوگا۔دبئی محکمہ سیاحت نے یہ بھی کہا ہے کہ دبئی پہنچنے پر پی سی آرکی سہولت مہیا ہوگی البتہ دبئی آنے پر یہ ٹسٹ کروانے کی صورت میں سیاح کو اس کانتیجہ آنے تک خود کو قرنطینہ کرنا ہوگا۔محکمہ سیاحت کے مطابق اگر پی سی آر کا نتیجہ منفی آیا تو ایسی صورت میں سیاح ہوٹل سے نکل کر گھوم پھر سکتا ہے لیکن ٹسٹ مثبت آیا تو اسے ایسی صورت میں دبئی محکمہ صحت کے ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے خود کو گھریلو قرنطینہ میں رکھنا ہوگا۔ دبئی جانے والوں کو سفر سے قبل میڈیکل فارم پر کرنا ہوگا اور قرنطینہ کی پابندی کا اقرار نامہ بھی پیش کرنا ہوگا۔امارات ایر اور فلائی دبئی اب تک 76 شہروں کے لیے پروازوں کا اعلان کرچکی ہیں۔ امارات ایر 52 اور فلائی دبئی 24 شہروں کو معمول کی پروازوں میں شامل کیے ہوئے ہیں۔بحرین، قاہرہ، تیونس، بیروت، خرطوم، عمان اور سکندریہ 7 عرب شہر بھی امارات اور فلائی دبئی کی پروازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔