دبئی میں شدید گرمی سے گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے لگے

   

دبئی : دبئی میں شدید گرمی کے باعث گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے کا انتباہ جاری کردیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق گرم موسم میں گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔ گرم موسم کی وجہ سے ٹائر کا ربڑ نرم ہوسکتا ہے جس سے اس کے پنکچر ہونے اور پھٹنے کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے۔ ٹائر مسلسل گرم رہنے سے اس کی حالت خراب ہوجاتی ہے اور ان میں دراڑیں اور پھٹنے کا زیادہ خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈرائیوروں کو گرم موسم میں خاص طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے تاکہ حادثات اور پریشانی سے محفوظ رہا جاسکے۔