دبئی: دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر آج سے شمسی توانائی سے چلنے والی نئی ‘ریل بس’ کا آغاز کردیا۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس بس کی آپریشنل رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ اس میں 40 مسافروں کی گنجائش ہے ۔ریل بس ایک ہلکی پھلکی ریل کار ہے جو ریلوے لائنوں کے ذریعے آمد و رفت کرے گی، ریل بس سرویس ایک جدید اور ماحول دوست سواری ہے ، جو نقل و حمل کے دستیاب ذرائع میں سے ماحول دوست ، موثر اور کم لاگت متبادل کے طور پر پیش کی گئی ہے۔ دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جنوری 2024 میں نے ریل بس سسٹم تیار کرنے کیلئے ریل بس کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے ، جو منصوبے کیلئے درکار بجلی پیدا کرنے کیلئے سولر پینل سے لیس پل پر سفر کرتی ہے ۔