دبئی میں شیشہ کی اجازت

   

دبئی ۔ دبئی کی بلدیہ نے 18 جولائی سے شیشے اور تمباکو کے لیے مخصوص مقامات کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔بلدیہ نے شیشہ اور تمباکو کی بحالی کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی کو لازمی کیا ہے۔دبئی بلدیہ نے کہا ہے کہ کسی بھی گاہک کو شیشہ پیش کرنے سے قبل صفائی اور سینیٹائزنگ ضروری ہوگی۔ شیشے کے پائپ ایسے ہوں جو ایک بار ہی استعمال ہوتے ہوں۔ ہر گاہک کے بعد شیشے کا پانی بدلنا ہوگا۔شیشہ پیش کرنے سے قبل ملازم کو اجازت نہیں ہوگی کہ وہ شیشہ چیک کرے۔یادرہے کہ خلیجی ممالک کورونا کے بعد عام زندگی کی سمت گامزن ہے۔