دبئی۔18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دبئی میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور شہر کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے جاری مہم میں توسیع کی گئی ہے۔ لاک ڈاون ?مزید ایک ہفتے تک نافذ رہے گا۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔دبئی میڈیا آفس نے ٹوئٹر پربیان میں کہا ہے کہ دبئی میں سپریم کمیٹی ا?ف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے توسیع کا فیصلہ اس اقدام سے ملنے والی کامیابیوں کی روشنی میں کیا ہے۔یاد رہے کہ چوبیس گھنٹے کیلاک ڈاون کا اعلان 4 اپریل کو کیا گیا تھا۔اس سے قبل رات ا?ٹھ سے صبح چھ بجے تک لاک ڈاون کیا جا رہا تھا۔دبئی کے آس پاس میٹرو ، ٹیکسیوں ، بسوں کے علاوہ سڑکوں کو بھی سینٹائز کیا جا رہا ہے۔متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے متاثرین کی جملہ تعداد 6،302 ہے جبکہ 37 اموات ہوچکی ہیں۔دبئی میڈیا سٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے لاک ڈاون کے دوران شہربھر میں نقل وحرکت پر سخت پابندیاں عائد رہیں گی۔