دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایک ہندوستانی جوڑے جن کا بیٹا کینسر کی بیماری کی وجہ سے مر گیا انہوں نے ایک کارگو طیارے میں لاش اپنے آبائی ملک روانہ کردی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق جومائی اور جینسل جارج کے بیٹے جیول جومائی نے گذشتہ جمعہ کو دبئی کے امریکی اسپتال میں کینسر کا شکار ہوکر دم توڑ دیا تھا۔ آخری رسومات ادا کرنے کے بعد ، لاش کو کارگو طیارے میں کیرالا کے کوچی میں بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کے والدین کے پاس دبئی میں ہی رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔
ادھر جیول جمائی کے دوست اور اساتذہ جو میلینیئم اسکول میں گریڈ 10 کا طالب علم تھا نے کہا کہ وہ ایک دوستانہ مزاج کا لڑکا ہے۔
ہندوستان میں لڑکے کے لواحقین ندومبسری ایئر پورٹ پر نعش وصول کریں گے۔