دبئی میں ملازمت کا جھانسہ ، حیدرآباد کی خاتون کو بچانے امجد اللہ خاں خالد کی حکومت ہند سے نمائندگی

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( راست ) : قلعہ گولکنڈہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون فریدہ بیگم کو خاتون ٹراویل ایجنٹ نے دبئی یو اے ای میں ملازمت دلانے کا وعدہ کر کے روانہ کیا تھا ۔ تاہم وہاں جانے کے ایک ماہ بعد انہیں مسقط عمان انسانی اسمگلنگ کی گئی ۔ اس دوران خاتون کو گردہ کا عارضہ لاحق ہوگیا جس پر ہاسپٹل میں داخل کروایا گیا ۔ جب وہ اپنے ملک ہندوستان واپس جانے کی خواہش کی تو ان کا وکیل 2.5 لاکھ روپیوں کا مطالبہ کررہا ہے ۔ اس سلسلہ میں متاثرہ خاتون کی بہن فہمیدہ بیگم نے امجد اللہ خاں خالد ترجمان مجلس بچاؤ تحریک سے ملاقات کر کے ان کی بہن فریدہ بیگم کو بازیاب کرنے کی خواہش کی ۔ جس پر امجد اللہ خاں خالد نے اس مسئلہ کو ڈاکٹر سبرامنیم جئے شنکر مرکزی وزیر خارجی امور حکومت ہند اور انڈین ایمبسی مسقط عمان سے رجوع کرتے ہوئے خاتون کو فوری بازیاب کرنیکی خواہش کی ہے ۔۔