دبئی : دبئی میں میں ہونے والے ٹریفک حادثہ کے دوران متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ العریبیہ نیوز کے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی ٹریفک کے ڈائریکٹر میجر جنرل سیف المزروعی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دبئی میں شیخ محمد بن زاید سٹریٹ پر2ٹرکوں اور 4گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی ابتدا ایک ٹرک اور متعدد گاڑیوں کیدرمیان معمولی سے ٹکر سے ہوئی جبکہ عقب سے آنے والا دوسرا ٹرک پہلی ٹکر کے باعث رک جانے والے دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا۔انہوں نے کہا کہ دبئی پولیس ہمیشہ خبر دار کرتی رہتی ہے کہ گاڑیوں کیدرمیان ضروری فاصلہ رکھنا ٹریفک قانین کا اہم جزوہے تاہم لوگ اس پر عملدرآمد نہیں کرتے جس کی خلاف ورزی سنگین نتائج کا باعث بنتی ہے۔